لاپرواہی کے الزام میں اسپیڈ بوٹ ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد 29 مارچ ( پی ٹی آئی ) حسین ساگر جھیل میں ایک اسپیڈ بوٹ حادثہ میں خاتون سافٹ ویر انجینئر کی موت پر اسپیڈ بوٹ کے ڈرائیور کو لا پرواہی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انسپکٹر رام گوپال پیٹ اے گنگا ریڈی نے بتایا کہ شیوا کوٹی نامی بوٹ ڈرائیور کو گرفتار کرکے تحویل میں ددیا گیا ہے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب اوڈیشہ کی متوطن خاتون سافٹ ویر پروفیشنل بھکتا پراوالیکا رانا گوتم بدھ کے مجسمہ سے کوٹی کی کشتی میں واپس ہو رہی تھی ۔ اس وقت تین دوسرے بھی کشتی میں سوار تھے ۔ ڈرائیور اس کشتی کو دوسری کشتی کے قریب لیجا کر موڑنے میں مصروف تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ اس وقت کشتی کا تیز سرا رانا کے گلے میں دھنس گیا تھا ۔ یہ لڑکی بعد ازاں دواخانہ میں جانبر نہ ہوسکی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔