رباط (مراقش)11 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مراقش کی مسلح افواج کے ایک بیان کے مطابق اُن کا ایک لڑاکا طیارہ
F-16جو سعودی قیادت میں یمن پر شیعہ حوثیوں کے خلاف فضائی حملوں میں حصہ لے رہا تھا‘ لاپتہ ہوگیا ہے ۔ سرکاری خبرساں ایجنسی میاپ نے بھی لڑاکا طیارہ کے لاپتہ ہونے کی خبر نشر کی او ربتایا کہ گذشتہ شام 6 بجے سے لڑاکا طیارہ لاپتہ ہے ۔ یاد رہے کہ دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ مراقش کی افواج بھی سعودی قیادت والی اتحادی فوج میں شامل ہے ۔ مراقش کے چھ F-16 لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ۔