لاپتہ کمسن لڑکی کی نعش دستیاب

حیدرآباد ۔ یکم مارچ (سیاست نیوز) جواہر نگر پولیس نے پراسرار طور پر لاپتہ لڑکی کی نعش کو برآمد کرلیا۔ سب انسپکٹر نوین نے بتایا کہ 5 سالہ کمسن لڑکی الیومنی جو لالہ پیٹ علاقہ کے ساکن راجو کی بیٹی تھی، کل اچانک اپنے مکان کے قریب سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ لڑکی کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ کل رات تقریباً 9 بجے پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا۔ تاہم لڑکی آج اپنے مکان کے قریب مشتبہ حالت میں مردہ دستیاب ہوئی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے سر پر زخم ہیں۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی کے گرجانے کے سبب موت ہوئی ہوگی۔ سر پر زخم کے علاوہ لڑکی کے جسم پر کہیں اور زخم نہیں ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔