گنٹور ۔23 اکتوبر (سیاست نیوز) ایک ڈاکٹر کی پراسرار گمشدگی کا ہنوز کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تنالی سے تعلق رکھنے والے کوسا راجو گاندھی میڈیکل کالج حیدرآباد میں گیاسٹرو انٹرولوجی سوپر اسپیشالیٹی کورس کررہے تھے وہ ہفتہ کو اپنے دو دوستوں کے ہمراہ آبائی مقام تنالی کیلئے روانہ ہوئے ۔ وجئے واڑہ بس اسٹیشن پہونچنے پر انہوں نے ان دونوں کو وداع کیا اور ذریعہ کار تنالی کے لئے روانہ ہوگئے لیکن وہ گھر نہیں پہونچے۔ ارکان خاندان کی شکایت پر پولیس نے ان کی تلاش شروع کردی۔ اس ضمن میں دو دوستوں سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ شبہ کے طور پر پولیس نہر میں بھی ان کی تلاش کررہی ہے اور اس کیلئے ماہر تیراکوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔