لاپتہ نوجوان کی نعش تالاب سے برآمد

حیدرآباد۔/18 اگسٹ، ( سیاست نیوز) جواہر نگر پولیس نے لاپتہ نوجوان کی نعش کو چنا پورم تالاب سے حاصل کرلیا ہے۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 18 سالہ کرونا کر جو پیشہ سے میکانک تھا جواہر نگر علاقہ میں رہتا تھا 16 اگسٹ سے یہ نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس نے ایک اطلاع پر چنا پورم تالاب پہنچ کر اس نوجوان کی نعش کو برآمد کرلیا۔ پولیس اس بات کا پتہ چلانے میں مصروف ہے کہ آیا اس نے خودکشی کی تھی یا حادثاتی طور پر تالاب میں غرقاب ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔