لاپتہ نوجوان کی نعش برآمد

حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز) سرورنگر سے پراسرار طور پر لاپتہ نوجوان کی نعش کو ملک پیٹ پولیس نے مشرم باغ علاقہ سے دستیاب کرلیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر نریش نے بتایا کہ 20 سالہ سنتوش کمار جو سائی نگر سرور نگر کے ساکن وینکٹیش کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے میڈیکل ریپرنزٹیٹیو بتایا گیا ہے ۔ اس نوجوان کی گمشدگی کی رپورٹ سرور نگر پولیس میں 7 اگست کو کروائی گئی تھی ۔ پولیس سب انسپکٹر کے مطابق 20 اگست کے دن ملک پیٹ کے مشرم باغ علاقہ سے پولیس نے سنتوش کی نعش برآمد کرلیا اور اس کے قبضہ سے ایک خودکشی نوٹ بھی حاصل کیا جس میں اس نے اپنی موت کی وجہ کو مالی پریشانی قرار دیا ۔ سنتوش نے ایک شخص کو قرض دیا تھا تاہم وہ واپس نہیں کر رہا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔