حیدرآباد۔/25اپریل، ( سیاست نیوز) چنتل میٹ سے لاپتہ نوجوان کار ڈرائیور کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ تاہم قاتلوں کی گرفتاری کے بعد راجندر نگر پولیس کو اس بات کا علم ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس راجندر نگر مسٹر اشوک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چنتل میٹ علاقہ کے ساکن20 سالہ کار ڈرائیور جہانگیر کا قتل کردیا گیا اور پولیس نے قاتلوں کو گرفتار کرلیا جو جیڈی میٹلہ علاقہ کے ساکنان ہیں۔ کار کو لوٹنے کی غرض سے جہانگیر کو نشانہ بنایا گیا تاکہ کار کے پرزوں کو فروخت کرتے ہوئے یہ بدقماش اپنی بیجا ضروریات کو پورا کرسکیں، جو نشہ اوربری عادتوں کا شکار ہیں۔ یہ قتل کوہیر کے علاقہ میں سنسان مقام پر کیا گیا۔ نوجوان کی نعش پر وزنی پتھر ڈال دیئے گئے اور نعش کو پھینک دیا گیا تھا۔