حیدرآباد /15 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے پراسرار طور پر لاپتہ لڑکی کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو پانی کے ایک گڑھے سے دستیاب ہوئی ۔ جگت گیری پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 19 سالہ شیوتا کی نعش کو پانی کے ایک گڑھے سے برآمد کرلیا ۔ اس لڑکی کی گمشدگی کی رپورٹ 11 نومبر کو جگت گیری گٹہ پولیس اسٹیشن میں کروائی گئی تھی جو این ٹی آر نگر علاقہ کے ساکن شخص آنند کی بیٹی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی ذہنی طور پر معذور تھی ۔ گیارہ نومبر کے دن یہ لڑکی گھر سے چلی تھی تھی جو اس کے رشتہ دار کے یہاں پہونچی جہاں اس کی معذور حرکتوں سے رشتہ دار پریشان ہوئے اور وہاں سے نکل گئی جو گھر نہیں پہونچی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔