نئی دہلی ؍ ایٹا نگر 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) اہم اپوزیشن کانگریس نے آج ہندوستانی فضائیہ کے طیارہ AN-32 کے ہندوستان ۔ چین سرحدی علاقہ میں لاپتہ ہوجانے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ اِس طیارے میں 12 افراد سوار تھے اور اِن کی تلاش کے لئے اگر موجودہ ہیلی کاپٹرس اور طیارے کافی نہیں ہورہے ہیں تو ہندوستانی فضائیہ کو چاہئے کہ مزید ہیلی کاپٹر اور طیارے لاپتہ ہوجانے والے اِس طیارے کی تلاش کے لئے تعینات کرنے چاہئیں۔ کانگریس کی ریاستی شاخ نے بھی اِس مطالبہ کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہاکہ جب تک حکومت اور وزیر دفاع لاپتہ ہونے والے طیارے کے بارے میں اپوزیشن کے سوالات کا اطمینان بخش جواب نہیں دیتے۔