لاپتہ شہریوں کی نعشیں پاکستان کی پہاڑیوں پر دستیاب

اسلام آباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : برطانیہ اور اٹلی سے تعلق رکھنے والے دو چوٹی سر کرنے والوں کی نعشیں شمالی پاکستان میں دستیاب ہوئی ہیں ۔ یہ دونوں دو ہفتوں سے لاپتہ تھے ۔ اس جوڑے کی تلاش جاری تھی ۔ چوٹی سر کرنے والے ٹام یلارڈ اور ڈانیل نریوی کو 24 فروری کو آخری مرتبہ دیکھا گیا تھا ۔ یہ دونوں نانگا پربھات پر چڑھائی کررہے تھے ۔ جو 8,125 میٹرس بلند ہے ۔ یہ دونوں جس راستے سے اوپر جانے کی کوشش کررہے تھے اس کو کامیابی سے پورا نہیں کرسکے ۔ ان دونوں آدمیوں کی نعشوں کی شناخت کرلی گئی ہے ۔