لاپتہ شخص کی نعش دستیاب

حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد پراسرار طور پر لاپتہ شخص کی نعش کو میڑچل پولیس نے برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ نریش جو پیشہ سے ڈیکوریشن کا کام کرتا تھا ۔ میڑچل کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ 8 ڈسمبر کو نریش کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوگیا تھا اور وہ اس دن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا ۔ 10 ڈسمبر کو نریش کی گمشدگی کی رپورٹ میڑچل پولیس میںدرج کروائی گئی تھی اور پولیس نے اس کی نعش کو اتویلی ویلیج کے علاقہ سے دستیاب کرلیا ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔