حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : نارسنگی پولیس نے پر اسرار طور پر لاپتہ شخص کی نعش کو ایک باولی سے برآمد کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 28 سالہ تپن رائے جو کوکا پیٹ علاقہ کا ساکن تھا آسام کا متوطن بتایا گیا ہے وہ 6 جولائی سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا اور گھر پر یہ اطلاع دے کر گیا تھا کہ وہ کام پر جارہا ہے ۔ تاہم وہ واپس نہیں لوٹا جس کی نعش کو پولیس نے کل رات علاقہ واقعہ ایک باولی سے برآمد کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔