حیدرآباد ۔/18 اپریل (سیاست نیوز) ونستھلی پورم پولیس نے کپالا تالاب سے لاپتہ وائی مادھو ریڈی کی نعش آج صبح باہر نکالی۔ بتایا جاتا ہیکہ مادھو ریڈی جو عادی شرابی تھا 16 اپریل سے اپنے مکان سے لاپتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس کو شبہ ہے حالت نشہ میں وہ تالاب میں گرکر غرقاب ہوگیا۔ پولیس نے نعش کا پوسٹ مارٹ کیلئے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا اور اس سلسلے میں مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔