حیدرآباد یکم / جنوری ( سیاست نیوز ) سرور نگر پولیس نے پراصرار طور پر لاپتہ ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو تقریباً ایک ہفتہ سے لاپتہ تھا ۔ سرور نگر پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ بی متیم چاری جو چمپاپیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے سائیکل میکانک بتایا گیا ہے ۔ وہ 24 ڈسمبر کے دن سے پراصرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا اور آج ایک علاقہ کی باؤلی سے اس کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
برقی شاک سے ایک شخص کی موت
حیدرآباد یکم / جنوری ( سیاست نیوز ) ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ پرمیش جو ابراہیم پٹنم علاقہ کے ساکن سادھو پٹیل کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے لیبر بتایا گیا ہے ۔ کل شام وہ برقی کے کاموں میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔