حیدرآباد ۔ 2 مئی (سیاست نیوز) پر اسرار طور پر لاپتہ شخص کی نعش کو مائیلادیو پلی پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔ انسپکٹر سید نعیم الدین جاوید کے مطابق 54 سالہ عبدالمقتدر جو جہاں نما علاقہ کے ساکن گذشتہ روز سے لاپتہ تھے۔ ان کی نعش کو آج دمبے کالونی کے قریب ایک کلورٹ ناد سے دستیاب کرلیا گیا ہے۔ عبدالقتدر کی ایک بیوی کاروان اور دوسری بیوی جہاں نما میں رہتی ہے۔ دو دنوں سے پراسرار طور پر یہ لاپتہ تھے۔ تاہم ایک دوسرے کے یہاں موجودگی کے خیال پر کسی نے توجہ نہیں دی تھی۔ پولیس انسپکٹر نے یہ بات بتائی اور کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔