حیدرآباد /27 جنوری ( سیاست نیوز ) چکڑپلی پولیس نے پراسرار طور پر لاپتہ شخص کی نعش برآمد کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ شیخ منصور جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا گول ناکہ علاقہ کے ساکن قیصر علی کا بیٹا تھا ۔ 19 جنوری کے دن اپنے گھر سے نکلا تھا ۔ پولیس کے مطابق شیخ منصور مکان میں یہ بات بتاکر نکلا تھا کہ وہ اپنے گاؤں جارہا ہے ۔ تاہم آج صبح اس کی نعش باغ لنگم پلی کے علاقہ سے دستیاب ہوئی ۔ چکڑپلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔