حیدرآباد ۔ 14 ۔جولائی (سیاست نیوز) فلک نما پولیس نے پر اصرار طور پر لاپتہ ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 سالہ محمد احمد جو پیشہ سے مزدور تھے ۔ ہاشم آباد علاقہ کے ساکن بتائے گئے ہیں ۔ وہ 12 جولائی کے دن اپنے مکان سے اچانک لاپتہ ہوگئے تھے اور گھر واپس نہیں ہوئے، جس کی نعش کو فلک نما پولیس نے ایک گڑھے سے دستیاب کرلیا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔