لاپتہ شخص کی نارسنگی میں نعش دستیاب

حیدرآباد ۔ /28 مئی (سیاست نیوز) نارسنگی پولیس نے پراسرار طور پر لاپتہ ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ ایلایا جو شانتی نگر کوکا پیٹ علاقہ کا ساکن تھا /26 مئی کے دن اپنے مکان سے نکلا تھا اور لاپتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس نے آج ایک گڑھیسے ایکنعش کو برآمد کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

زخمی بورویل گاڑی ہیلپر کی موت
حیدرآباد ۔ /28 مئی (سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جہاں 26 سالہ راج شیکھر ریڈی بورویل کی گاڑی سے گر کر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق راج شیکھر ریڈی جو بورویل کی گاڑی پر ہیلپر کی خدمات انجام دیتا تھا ۔ /26 مئی کو گاڑی کے کیبنپر سورہا تھا کہ مشتبہ طور پرکیبن سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔