حیدرآباد /30 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ڈنڈیگل پولیس نے پراسرار طور پر لاپتہ دو افراد کی نعشوں کو اسٹیڈیم کے قریب علاقے سے دستیاب کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ راملو اور 52 سالہ نرسمہا جو بوملا پوچم پلی علاقہ ساکنان تھے ۔ 16 ڈسمبر کے دن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تھے اور ان دونوں کی نعشوں کو پولیس نے ڈنڈیگل اسٹیڈیم کے قریب سے برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔