لاپتہ خاتون کی نعش برآمد

حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ سے پولیس نے ایک خاتون کی نعش دستیاب کرلی ہے جو گذشتہ 20 دنوں سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی۔ کارخانہ پولیس نے علاقہ میں واقع ایک مکان سے 41 سالہ خاتون انتیا کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو پیشہ سے ایک ہاسپٹل میں ہاؤز کیپنگ کا کام کرتی تھی اور سورام میں رہتی تھی جو 2 ستمبر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔