پولیس اسٹیشن میں والدہ سے ہاتھا پائی ۔ واقعہ سے سنسنی
حیدرآباد ۔ /26 فبروری (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں آج اس وقت ہلچل مچ گئی جب لاپتہ تلگو فلم اداکارہ اچانک نمودار ہوکر اپنی ماں سے ہاتھا پائی کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سوارتھی ریڈی کی گمشدگی پر اس کی ماں ناگیندر اماں نے پولیس اسٹیشن بنجارہ ہلز میں ایک تحریری شکایت درج کروائی اور اس میں بتایا کہ ضلع گنٹور سے تعلق رکھنے والے سرینواس ریڈی جو پہلے سے شادی شدہ ہے نے ان کی بیٹی کو پیار کے جال میں پھانس کر اسے غیب کردیا لیکن لاپتہ تلگو فلم اداکار اچانک پولیس اسٹیشن میں نمودار ہوکر اپنی ماں کی جانب سے درج کی گئی شکایت کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ محض رقمی لین دینے کیلئے ناگیندر اماں نے یہ شکایت درج کروائی ہے ۔ سواتھی ریڈی نے بنجارہ ہلز پولیس کو بتایا کہ وہ کسی سرینواس ریڈی کو نہیں جانتی اور اس کے پیار کے جال میں پھنسنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ اداکارہ کے اس بیان کے بعد ماں بیٹی میں بحث و تکرار شروع ہوگئی اور سواتھی ریڈی نے اپنی ماں سے مبینہ طور پر ہاتھا پائی کی اور پولیس نے انہیں حراست میں لیکر کونسلنگ کی ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا ہے ۔