حیدرآباد ۔ 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ پولیس نے پراسرار طور پر لاپتہ انجینئر کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو مسخ شدہ حالت میں دستیاب ہوئی۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 55 سالہ دیوراج جو پیشہ سے سیول انجینئر دمائی گوڑہ میں رہتا تھا۔ وہ 22 اکٹوبر کو اپنے مکان سے نکلا تھا جو واپس نہیں آیا جس کی نعش کو پولیس نے ناگرجنا نگر کالونی کے علاقہ سے برآمد کرلیا جو مسخ شدہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔