لاولد دل برداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) اولاد نہ ہونے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ڈنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 40 سالہ چندرا رتناایا نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق رتناایا ضلع گنٹور کا متوطن تھا ۔ جو سورارم میں رہتا تھا ۔ اس شخص کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی اور اس کی کوئی اولاد نہیں تھی جس نے اولاد نہ ہونے کے غم سے دلبرداشتہ ہوکر کل رات پھانسی لے لی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔