لاوارث نعش کی شناخت و تدفین

نظام آباد:18؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد منڈل کے خانہ پور سے تعلق رکھنے والی ایک مسلم خاتون کا آندھراپردیش کے گنٹور نلا پاڑو ریلوے اسٹیشن کے قریب چند دن قبل ہوئے قتل کیا گیا۔ گنٹور پولیس نے ابتداء میں لاوارث کی حیثیت نشاندہی کرتے ہوئے بعد تحقیق اسے ضلع نظام آباد کے نظام آباد منڈل کے خانہ پور کی شیخ نوری کی حیثیت سے شناخت کرتے ہوئے اس کے رشتہ داروں کو اطلاع دینے پر اس کے رشتہ داروں نے گنٹور پہنچ کر اس کی شناخت کی اور اس کی نعش کو یہی پر تدفین کیا۔ تفصیلات کے مطابق خانہ پورکی شیخ نوری کے شوہر کے انتقال کے بعد اپنی لڑکی ریشماں کے ساتھ قیام پذیر تھی اور اس کی چند دن قبل اس کی نعش گنٹورنلا پاڑو ریلوے اسٹیشن کی جھاڑیوں میں دستیاب ہونے پر پولیس نے اس کی لڑکی ریشماں کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کی اور اس کے پاس موجود شناختی کارڈ پر تحقیقات کرتے ہوئے نظام آباد کی خانہ پوری کی شیخ نور کی حیثیت سے نشاندہی کرتے ہوئے ان کے رشتہ داروں کو اطلاع دینے پر یہاں پہنچ کر نعش کو حاصل کیا اور یہی پر تدفین کردیا۔ گنٹور پولیس نے بتایا کہ شیخ نور کا خاندان چند سال قبل گنٹور ضلع کے تاڑی کنڈہ میں مقیم تھا یہ ملازمت کیلئے نظام آباد منتقل ہوئے تھے ۔ قتل سے قبل گنٹور آنے کے بارے میں ابھی کوئی تحقیق نہیں ہوسکی اور اس کے قتل کی وجوہات پولیس کو مطلوب ہے۔