نئی دہلی ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مغلیہ دور کے تاریخی عمارت ’’لال قلعہ‘‘ میں اتوار کو ٹاٹا نیشنل رینکنگ آرچری ٹورنمنٹ کے فائنلس منعقد کئے جارہے ہیں اور یہ مقابلے آئندہ برس 10 تا 17 جنوری یہاں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کی تیاری کا حصہ ہے۔ دریں اثناء اس ٹورنمنٹ کے فائنلس جہاں لال قلعہ میں منعقد ہوں گے وہیں گروپ مرحلہ کے مقابلہ یمونا اسپورٹس کامپلکس میں کھیلے جائیں گے۔ مذکورہ ٹورنمنٹ میں مرد و خواتین کیلئے مختلف زمروں میں مقابلے ہونے کے علاوہ سینئر، جونیر اور سب جونیر زمرہ میں بھی مقابلے منعقد ہوں گے۔