لالیگا میں فکسنگ،متعدد افراد گرفتار

میڈرڈ۔28 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) اسپین کی پولیس نے لا لیگا فٹبال چمیئن شپ میں میچ فکسنگ پر متعدد فٹبالرز اور کلب حکام کو حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسپین کی پولیس 2018 کی لالیگا فٹبال چمپیئن شپ میں میچ فکسنگ کی شکایات پر تحقیقات کررہی ہے جس کے حوالے سے گرفتاریاں سامنے آئی ہیں۔ پولیس نے متعدد فٹبالرز اور کلب حکام کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والوں میں موجودہ اور سابق فٹبالرز بھی شامل ہیں۔