حیدرآباد /28 مئی ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ لالہ گوڑہ اور سائبرآباد کے علاقہ ناچارم میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ لالہ گوڑہ پولیس کے مطابق 55 سالہ آر انیتا جو لالہ گوڑہ علاقہ کے ساکن ایریا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی صحت اکثر خراب رہتی تھی ۔ 26 مئی کے دن اس خاتون نے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ ناچارم پولیس کے مطابق 18 سالہ لڑکی سومیا رانی جو ایس بی نگر ناچارم علاقہ کے ساکن کرشنا کی بیٹی تھی ۔ کل رات اس لڑکی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس لڑکی کی صحت اکثر خراب رہتی تھی اور وہ خرابی صحت کے سبب ذہنی اذیت کا شکار تھی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔