لالچ میں آکر خاتون طلائی زیور سے محروم

گمبھی راؤ پیٹ میں تین شاطر خواتین کی عیارانہ چال

گمبھی راؤ پیٹ /23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خاتون کو لالچ دیکر طلائی زیور لوٹ لینے کا ہائی ٹیک واقعہ سرسلہ ٹاون میں رونما ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق سرسلہ منڈل کے موضع جگاراؤ پلی کی گاؤں راوا نامی خاتون کسی کام کے سلسلے میں سرسلہ آئی ہوئی تھی جو میونسپل آفس کے قریب سے گذر رہی تھی کہ اس کے جسم پر موجود طلائی زیور پر پہلے سے ہی موجود تین نامعلوم چالاک شاطر خواتین کی نظر پڑی جس کو ٹھگ لینے کا ان تین چالاک خواتین نے منصوبہ بناکر گاؤراؤ نامی خاتون سے ملاقات کرتے ہوئے سرسلہ میں واقع کسی اچھے دواخانے کاپتہ باتنے کی خواہش کی ۔ اس اثنا ان نامعلوم چالاک خواتین میں سے ایک خاتون نے زمین سے کسی قیمتی چیز ( سونا ) دستیاب ہوئی کہتے ہوئے اٹھائی ۔ دوران مزید ایک نامعلوم خاتون نے اس دستیاب شدہ سونے کی شئے پر ہم چاروں کا برابر حصہ کا حق ہے جتاتے ہوئے آپس میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا اور کسی قریب گلی میں گئے جہاں آپس میں بات چیت کرتے ہوئے گاؤراؤ نامی خاتون کے جسم سے تین تولے طلائی زیور اتار کر تینوں خواتین کے حوالے کرتے ہوئے دستیاب شدہ سونا خود رکھنے کیلئے میٹھی باتوں جال میں پھنسا لیا ۔ جس پر گاؤاراوا نامی خاتون لالچ میں آکر راضی ہوگئی اور جسم سے تین تولے طلائی زیور کو خواتین کے حوالے کرتے ہوئے ان کے یہاں سے دستیاب شدہ سونے کی شئے حاصل کرلی ۔ جس کو لیکر بعد ازاں گاؤراو نامی خاتون نے جوہری سے رجوع ہوئی جہاں اس سونے کی شئے کو نقلی قرار دیا گیا ۔ جس نے دھوکہ دہی کے واقعہ کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ لالچ میں آکر گاؤراؤ نامی خاتون نے اپنا قیمتی زیور سے ہاتھ دھو بیٹھی ۔