لالو کی آج سی بی آئی عدالت میں سپردگی

رانچی ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی کے صدر اور چارہ اسکام کیس میں جرم کے مرتکب لالو پرساد یادو اپنی عبوری ضمانت کے اختتام پر کل سی بی آئی عدالت میں خودسپرد ہوجائینگے۔ پرساد جو پٹنہ سے آج یہاں پہنچے جنہیں جھارکھنڈ ہائیکورٹ نے 30 اگست کو سی بی آئی عدالت میں خودسپردگی کی ہدایت کی تھی۔ چارہ اسکام مقدمات میں مجرم قرار دیئے جانے کے بعد گذشتہ سال ڈسمبر میں انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا لیکن مختلف عارضوں کے سبب رانچی کے ایمس اور دہلی کے ایمس میں کافی عرصہ زیرعلاج رہ چکے ہیں۔ انکا تین ہفتوں تک ممبئی کے ایک دواخانہ میں بھی علاج کیا گیا تھا جہاں سے 25 اگست کو ڈسچارج کیا گیا تھا۔