لالو کا کل راج بھون تک مارچ

پٹنہ 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ جنتادل کے سربراہ اور پارٹی کے دیگر ارکان اتوار 15مارچ کو بطور احتجاج یہاں راج بھون تک مارچ کریں گے۔ یہ مارچ کالے دھن پر مرکزی حکومت کی پالیسیوں ‘ حصول اراضیات ترمیمی بل ‘ بیروزگاری اور افراط زر کے خلاف منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اس احتجاجی مارچ کی قیادت لالو پرساد کریں گے۔ اس میں بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت پر زور دیا جائے گا کہ وہ کالا دھن واپس لاکر عام شہریوں کے بینک اکاؤنٹس میں 15 لاکھ روپئے جمع کروائے جس کا اس نے انتخابات کے دوران وعدہ کیا تھا ۔ پارٹی کے ریاستی صدر رام چندرا پروے نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس مارچ کیلئے تمام تیاریوں کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ پنچایت سے ریاستی سطح تک کے تمام قائدین اس مارچ کیلئے پٹنہ میں جمع ہونگے۔ساری ریاست سے تقریبا 20 ہزار افراد پٹنہ پہونچ رہے ہیں۔