ممبئی ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کو آج وینٹیلیٹر سے ہٹا لیا گیا، جبکہ ایک روز قبل ان کی سب اربن ممبئی میں واقع خانگی ہاسپٹل میں قلب کی سرجری کی گئی تھی۔ ایک سینئر عہدیدار کے مطابق ان کے اعضائے رئیسہ معمول کے مطابق کام کررہی ہے۔ ایشین ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈائرکٹر میڈیکل افیرس اینڈ کریٹکل کیر ڈاکٹر وجئے ڈی سلوا نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ 66 سالہ لالو پرساد یادو کا مصنوعی نظام تنفس ہٹا لیا گیا ہے اور ان کے اعضائے رئیسہ معمول کے مطابق کام کررہے ہیں۔ ان کا بلڈپریشر، آکسیجن کا لیول اور دل کی دھڑکن سب نارمل ہے جو اب کوئی مصنوعی سسٹم پر نہیں ہے اور انہیں سیال غذا بذات خود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔