میر جعفر اور جئے چند قرار دینے پر پپو یادو کا جوابی حملہ
پٹنہ ۔ 29 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) راشمریہ جنتا دل سے خارج کردہ لیڈر راجیش رنجن عرف پپو یادو نے آج لالو پرساد یادو کو جوابی تنقیدکا نشانہ بنایا، جنہیں میر جعفر اور جئے چند قرار دیا تھا اور کہا کہ یادو برادری کیلئے وہ (لالو) دریودھن اور کنش کا رول ادا کر رہے ہیں۔ پپو یادو نے آر جے ڈی سے اخراج کے بعد جن ادھیکار پارٹی قائم کی ہے اور ان کے خلاف لالو پرساد یادو کے ریمارکس پر رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آر جے ڈی سربراہ اپنی ہی برادری کے ساتھ مسلم اقلیتوں کیلئے دریودھن اور کنش (Kansh) کا رول ادا کر رہے ہیں۔ جنہوں نے انہیں (لالو) طاقتور لیڈر بنایا تھا ۔ پپو یادو جو کہ مادھو پور حلقہ سے لوک سبھا رکن ہیں۔ آر جے ڈی سے اخراج کے بعد اپنے سابق سیاسی گرو لالو پرساد یادو کو تنقیدوں کا نشانہ بنارہے ہیں، کہا کہ ان کاتعلق لارڈ کرشنا کی نسل ہے اور وہ دریودھن اور کشن کے خلاف لڑتے رہیں گے ۔ قبل ازیں آر جے ڈی سربراہ نے پپو یادو نے جنہوں نے جن ادھیکاری پارٹی قائم کی ہے اور ہندوستانی عوام مورچہ کے لیڈروں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور انہیں میر جعفر اور جئے چند سے تعبیر کیا تھا۔ مدھے پور کے رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ لالو پرساد یادو نے سچ کہا ہے کیونکہ لالو پرساد نے جب انہیں آر جے ڈی سے نکال دیا ہے ۔ وہ یقیناً میر قاسم بن گئے ہیں نہ کہ میر جعفر یا جئے چند۔ جاپ لیڈر نے الزام عائد کیا کہ لالو پرساد یادو اپنے خاندانی مفادات کی خاطر ذات برادری کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خاندانی مفادات کی خاطر یادوبرادری کے لیڈروں رام کرپاکر یادو ، رنجن یادو ، نوال کشور یادو اور اودھ بہاری چودھری کو پا رٹی سے خارج کردیا گیا۔ لالو پرساد یادو کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے پپو یادو نے انہوں نے سیاسی ان پڑھ قرار دیا۔ تاہم انہوں نے چیف منسٹر نتیش کمار کو سیاسی بصیرت کا حامل قرار دیا اور دونوں کے اتحاد پر حیرت کا اظہار کیا۔