لالو پرساد یادو کے بااعتماد عہدیداروں کا تقرر

پٹنہ ۔ 25 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کے دو بااعتماد آئیاے ایس عہدیداروں نے ریاست بہار کے ان محکموں میں اپنا تقرر کروایا ہے جہاں پر پارٹی سربراہ کے فرزندان انچارج (ذمہ دار) ہیں، 1982 ء بیاچ کے آئی اے ایس عہدیدار سدھیر کمار جنہوں نے بحیثیت وزیر ریلوے لالو پرساد یادو کیساتھ کام کیا تھا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر تیجونی یادو کی زیر نگرانی روڈ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ میں پرنسپال سکریٹری بنایا گیا ہے ۔ اس خصوص میں حکومت نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ 1987 ء بیاچ کے آئی اے ایس عہدیدار مسٹر آر کے مہاجن کا محکمہ تعلیمات سے تبادلہ کر کے محکمہ صحت میں بحیثیت پرنسپال سکرے ٹری مقرر کیا گیا ہے  جس پر لالو یاد کے دوسرے فرزند تیج پرتاپ یادو نگرانکار ہیں۔ قبل ازیں مہاجن نے اگزیکیٹیو ڈائرکٹر ، عوامی شکایات، وزارت ریلوے میں خدمات انجام دیں ۔ جب لالو یادو یو پی اے کے پہلے دور حکومت میں وزیر ریلوے تھے ۔ علاوہ ازیں چیف منسٹر نتیش کمار نے کام کاج کو بہتر بنانے کیلئے متعدد سینئر عہدیداروں میں رد و بدل کیا ہے