لالو پرساد یادو کی عبوری ضمانت میں توسیع

رانچی 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) جھارکھنڈ ہائیکورٹ نے سابق چیف منسٹر لالو پرساد یادو کی چارہ اسکام میں عبوری ضمانت میں 27 اگسٹ تک توسیع کردی ہے ۔ جسٹس اپریش کمار سنگھ کی قیادت والی بنچ نے لالو یادو کی عبوری ضمانت کی مدت میں توسیع کی اور ان کی باضابطہ درخواست ضمانت پر سماعت 24 اگسٹ کو مقرر کی ہے ۔