لالو پرساد یادو کی صحت میں بہتری ‘ آئی سی یو سے باہر لانے کا امکان

ممبئی 2 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی صحت میں بہتری آ رہی ہے اور امکان ہے کہ بہت جلد انہیں آئی سی یو سے باہر لایا جائیگا ۔ لالو پرساد کی شہر کے ایک ہاسپٹل میں قلب کی سرجری ہوئی تھی ۔ ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے میڈیکل ڈائرکٹر ڈاکٹر وجئے ڈی سلوا نے بتایا کہ ان کی صحت میں خاصی بہتری آ رہی ہے اور بہت جلد انہیں آئی سی یو سے باہر لانے کے تعلق سے فیصلہ کیا جائیگا ۔