لالو پرسادکا کتاب تصنیف کرنے کا منصوبہ

پٹنہ۔/17جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک کتاب تصنیف کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیںجہاں وہ اپنی سیاسی زندگی کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے ان عناصر کا افشاء بھی کریں گے جنہوں نے کروڑہا روپئے کے چارہ اسکام میں انہیں ( لالو ) ملوث کیا۔ اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کتاب کے ذریعہ ان حقائق کو منظر عام پر لائیں گے جو اب تک عوام کی نظروں سے مخفی ہیں۔ لہذا انتظار کیجئے اور دیکھیئے ۔ یاد رہے کہ لالو پرساد اپنے مزاحیہ انداز کیلئے جانے جاتے ہیں۔ سیاسی حلقوں میں اپنی حاضر جوابی کی وجہ سے وہ کافی مقبول ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رانچی کی برسامنڈا جیل میں 78دن گذارنے کے بعد انہیں کتاب تصنیف کرنے کی تحریک ملی۔