راگھوپور ۔ /27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اپنے چھوٹے بیٹے تیجیسوی یادو کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے صدر آر جے ڈی لالو پرساد نے یادو ذات کے ارکان ، او بی سی اور اقلیتوں سے اپیل کی کہ وہ سیکولر اتحاد کی تائید کریں تاکہ بی جے پی زیرقیادت فرقہ پرست این ڈی اے کو اقتدار پر آنے سے روک سکیں ۔