لالو اور نتیش سے بی جے پی کا معذرت خواہی کا مطالبہ

پٹنہ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) 40 سال قبل ایمرجنسی نافذ کرنے پر کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی نے آج آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور جے ڈی یو قائد نتیش کمار سے کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے پر قوم سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا کیونکہ یہ وہی پارٹی ہے جس نے ملک میں پارلیمانی جمہوریت کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی ۔ بی جے پی نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ لالو اور نتیش اسی کانگریس کے ساتھ اتحاد کررہے ہیں جس نے 40 سال قبل ایمرجنسی نافذ کی تھی ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ایمرجنسی کی مخالفت پر جئے پرکاش نارائن سمیت دیگر کئی قائدین جیل پہنچادیئے گئے تھے۔