پٹنہ، 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات اسمبلی انتخابات سے قبل پہلے مرحلہ کی پولنگ کے لئے آج شام انتخابی مہم کے تھمنے سے کچھ گھنٹے پہلے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ‘ترقی ماڈل’ پر ایک بار پھر طنز کیا ہے ۔مسٹر یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ذریعہ اپنے معروف ا سٹائل میں بی جے پی اور بالواسطہ طورپر مودی کے ترقی کے دعوؤں پر سوال کھڑے کرتے ہوئے لکھا-’’کہاں ہے وکاسوا، کوئی ڈھونڈ کر لاؤ رے ‘‘۔ایک اور ٹویٹ میں راشٹریہ جنتا دل سپریمو نے کہا-’’بہار چناؤ میں ای لوگ گائے اور پاکستان کو کھوج کر لائے تھے اور اب گجرات میں 800-900 سال پہلے کے گڑے مردوں کو۔ مطلب حالات وہی ہے اور حال بھی وہی ہونے والا ہے‘‘۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس وقت آر جے ڈی، کانگریس اور جنتا دل متحد (جے ڈی یو) کے مھاگٹھ بندھن سے کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم کچھ عرصہ بعد ہی نتیش کمار نے مھاگٹھ بندھن سے اپنی پارٹی کو الگ کرتے ہوئے ریاست میں ایک بار پھر بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنا لی ہے ۔