لاس اینجلس ، 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں اسپیشل اولمپک گیمز کا آغاز ہوگیا، ان کھیلوں کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوئی ،جہاں ہزاروں شائقین نے 165 ممالک کے 6500 ہزار سے زائد اتھلیٹس کا شاندار استقبال کیا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے قبل اتھلیٹس نے مارچ پاسٹ کیا۔امریکی خاتون اول میشل اوباما نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ یہ ایونٹ نو روز تک جاری رہے گا جس میں اتھلیٹس 25 سے زائد کھیلوں میں شرکت کریں گے۔پاکستانی دستہ بھی ایونٹ میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ چکا ہے۔