شمس آباد یکم / جون ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی پولیس نے دو سارقوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 9 لاری کے بیاٹریز ضبط کرلئے ۔ تفصیلات کے بموجب کے سرینواس 42 سالہ ساکن محبوب نگر اور وی روی 26 سالہ ساکن جڑچرلہ گگن پہاڑ اور کوتوال گوڑہ میں پارکنگ کی گئی لاریوں سے بیاٹریز کا سرقہ کر رہے تھے ۔ لاری مالکین کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کل شام سرینواس اور روی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 9 لاری کے بیاٹریز ضبط کرلئے جن کی مالیت 70 ہزار روپئے بتائی گئی ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر کرائم وینکٹیشورلو نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں سارقین کو ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔