لاری کی ٹکر سے سائیکل سوار ہلاک

میدک 11 ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میدک ضلع توپران مستقر کے نرساپور شاہراہ پر ایک غریب سائیکل سوار مسٹر سی ایچ کمری راملو 55 سالہ سڑک عبور کر رہا تھا کہ نرسا پور کی جانب سے آنے والی لاری کی زد میں آگیا جسے فوری مقامی ایریا ہاسپٹل میں ابتدائی علاج کے بعد حیدرآباد منتقل کیا جا رہاتھا درمیان میں فوت ہوگیا ۔ توپران پولیس مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ متوفی کے ورثاء میں شریک حیات کے علاوہ تین لڑکیاں موجود ہیں ۔