لاری کی ٹکر سے خانگی ملازم ہلاک

حیدرآباد۔/17اگسٹ، ( سیاست نیوز) ایل بی نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں لاری کی ٹکر سے خانگی ملازم ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 29سالہ رنجیت کمار ساکن اوپل کل شام ناگول چوراہے سے موٹر سیکل پر گذررہا تھا کہ تیز رفتار لاری نے اسے ٹکر دے دی اور اس حادثہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ ایل بی نگر پولیس نے بتایا کہ لاری ڈرائیورکے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے جبکہ نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔