لاری کی ٹکر سے ایک ہلاک اور ایک شخص زخمی

شمس آباد /21 مئی ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں بس اسٹانڈ کے قریب لاری کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب محمد عبدالرحیم 42 سالہ ساکن عالیجاہ کوٹلہ حیدرآباد اپنے ساتھی سرفراز قریشی کے ساتھ شمس آباد کے موصع چودرگوڑہ بائیک پر جارہے تھے کہ بس اسٹانڈ کے قریب لالہ گوڑہ روڈ پر بینک آف میسور کے پاس ایک تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں محمد عبدالرحیم برسر موقع ہلاک ہوگئے اور سرفراز قریشی زخمی ہوگئے ۔ جنہیں دواخانہ منتقل کیا گیا جبکہ محمد عبدالرحیم کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔