حیدرآباد۔ /27 اپریل (سیاست نیوز) ڈنڈیگل علاقہ میں آج رات خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 5 افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ گاگلی پورم اس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر میں سفر کرنے والے افراد کو تیز رفتار لاری نے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں 55 سالہ مولانا صاحب ، 23 سالہ نوین گوڑ ، 65 سالہ انجماں ، 60 سالہ بھیمیا اور 10 سالہ راجو گوڑ برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ 20 سالہ بھوانی ، 25 سالہ شوبھا ، 10 سالہ تیجا اور ایک سالہ کمسن سری دیوی شدید زخمی ہوگئے ۔ اس حادثہ کے بعد پولیس نے زخمیوں کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا جبکہ مہلوک افراد کی نعشوں کو مردہ خانہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے لاری ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔