تانڈور پولیس نے ایک لاری ڈرائیور ممی راجش عرف راجو عمر 35 سال کو بس اسٹانڈ تانڈور سے حراست میںلے لیا ۔ اس پر تانڈور میںایک لاری کے سرقہ کاالزام ہے ۔ قبل ازیں اس نے وسوادنہ سیمنٹ کمپنی کے 500 تھیلہ سمنٹ لاری سمیت فروخت کر کے فرار ہوگیا تھا ۔ اس کے قبضہ سے 5 لاکھ روپئے نقد رقم اور دوسری اشیاء برآمد کر کے ملزم کو عدالتی تحویل میںدے دیا ۔ شری ملک ارجن ایس آئی نے کیس درج کیا تھا۔