لاری سے سامان گرنے سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد 12 ستمبر (سیاست نیوز)ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ تاہم اس ضعیف شخص کی شناخت نہیں ہوپائی جو لاری سے سامان گرنے کے سبب فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک 65 سالہ شخص ساگر رنگ روڈ سے گذررہا تھا ۔ وہ راستہ چلتے ہوئے ایک لاری کے قریب سے گذرا جس لاری سے لوہے کی بڑی و وزنی سلاخوں کو نکالا جارہا تھا کہ اچانک مشتبہ طور پر یہ نا معلوم شخص اس سلاخ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔