لاری اور جیپ میں تصادم ایک شخص ہلاک

میدک۔/8اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے منوہر آباد ہائی وے پر پیش آئے ایک لاری اور طوفان جیپ کے تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص اشوک راؤ کی برسر موقع ہلاکت پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق متوفی اشوک راو ساکن مہاراشٹرا جو چند سال سے اسی علاقہ میں مقیم تھا اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ تروپتی درشن کیلئے جارہا تھا ۔ عقب سے آنے والی ایک لاری سے ٹکر ہوگئی جس کے باعث اشوک راؤ ہلاک ہوگیا۔ پولیس منوہرآباد نے مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی انجام دی۔

سانپ ڈسنے سے کسان فوت
میدک۔/8اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے کلچرم کے کوٹگوڑ دیہات میں کھیت میں کام کرنے کے دوران ایک کسان ملیشم گور 20 سالہ شخص کی سانپ کاٹنے کی وجہ موت واقع ہوگئی۔ پولیس کلچرم نے مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی انجام دی۔