لاری اسوسی ایشن کے انتخابات آما

آنند صدر قمر الدین سیکریٹری منتخب
کریم نگر۔ 16 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کے لاری اونرس اسوسی ایشن کے انتخابات عمل میں آئے جس میں آما آنند کو صدر، ٹی رویندر ریڈی، شکیل رزاق اور سری کانت نائب صدور قمرالدین جنرل سیکریٹری، سید عاطف، آصف خاں اور نریندر کو جوائنٹ سیکریٹریز اور بی نریندر کو خازن کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ یہ انتخابات 15 مئی بروز اتوار لاری اونرس اسوسی ایشن کے دفتر بمقام بوناکل بائی پاس روڈ عمل میں آئے۔