حیدرآباد ۔ /4 مارچ (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فور س ساؤتھ زون ٹیم نے 8 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا جو لاریوں کے رجسٹریشن نمبر سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے انہیں دھوکے سے فروخت کررہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ ای ملہ ریڈی ‘ 52 سالہ ایم وی سبا راؤ ‘ 45 سالہ ایم سرینواس ‘ 38 سالہ کے انجنیلو ‘ 30 سالہ ایس انجنیلو ‘ 45 سالہ محمد شمیم احمد ساکن ریڈہلز ‘ 50 سالہ سید غفار ساکن آغا پورہ اور محمد یوسف خان ساکن محبوب کالونی کاروان ایک ٹولی کی شکل میں مختلف لاری کے مالکین سے وہ لاریاں خریدا کرتے تھے جو بینک سے قرض پر حاصل کی گئی ہوتی ہیں ۔
خریدنے کے بعد لاریوں کے رجسٹریشن نمبر سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اسکراپ میں توڑی گئی لاری کا نمبر اس لاری پر نصب کیا کرتے ۔ ٹاسک فورس نے بتایا کہ رجسٹریشن نمبرات سے چھیڑ چھاڑ کی ہوئی 4 لاریوں کو ضبط کیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ٹولی میں آر ٹی اے ایجنٹس کے علاوہ لاری ڈرائیور ‘ لاری میکانک اور دیگر شامل ہیں ۔ گرفتار افراد کو 4 ضبط شدہ لاریوں کے ہمراہ متعلقہ پولیس اسٹیشن نارائن گوڑہ ‘ پنجہ گٹہ اور عابڈس کے حوالے کردیا ۔